وزیر اعظم کا نجکاری بورڈ کی جانب سے سفارشات پر جلد عملدرآمد پر زور
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے، جن کی نجکاری کی سفارش نجکاری بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے حوالے سے منعقدہ اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمل کو شفاف انداز اور بین الاقوامی معیار کی روشنی میں مکمل کیا جائے۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔