دنیا کو متحد کرنے کیلئے انسانی بھائی چارے کا عالمی دن منایا جانا پہلے سے زیادہ اہم ہو چکا ہے
پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے تشویشناک عالمی رجحان کا دوبارہ سر اٹھانا منفی پروفائلنگ اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی عمومی سوچ کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے الائنس آف سِویلائیزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں بکھرتی ہوئی دنیا کو متحد کرنے کیلئے انسانی بھائی چارے کا عالمی دن منایا جانا پہلے سے زیادہ اہم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرمخصوص کمیونٹیز کے درمیان ان میں بڑھتے ہوئے تصادم اور تقسیم کے ساتھ ساتھ، مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر عدم برداشت، امتیازی سلوک، نسل پرستی، منفی دقیانوسی تصورات اور تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔