تازہ ترین

عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی

آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے دوسری عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023ء کے فائنل میچ کی حتمی تاریخ اور ٹیموں کے نام کا اعلان کردیا۔  اعلامیہ کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جبکہ 12جون کو ریزرو ڈے مقرر کیا گیا ہے۔ فائنل میچ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جن میں آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور بھارت 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، تاہم اب تک حتمی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ٹیسٹ اسٹیٹس کی حامل ہر ٹیم کیلئے دوسری ٹیم کے خلاف میچز کھیلنا ضروری ہے، جن میں فاتح ٹیم کو 12 اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 4-4 پوائنٹس دیئےجاتے ہیں۔ پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2021ء میں کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

ہر شخص اپنے بچوں کو آبی وسائل کو محفوظ بنانے کی تربیت دے، وزیراعظم

ٹویٹر پر پانی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام وزیر اعظم محمد شہباز …

Show Buttons
Hide Buttons