تازہ ترین

پاکستان میں ممکنہ شدید زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں درست نہیں، محکمہ موسمیات

زلزلہ قدرتی آفت ہے، جس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا

محکمہ موسمیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ممکنہ شدید زلزلے سے متعلق زیر گردش پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔ محکمے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، جس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پیشگوئی ممکن ہوتی تو ترکی اور شام میں اتنا بڑا جانی اورمالی نقصان نہ ہوتا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ترکی اور  پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں، جبکہ پاکستان اور بھارت میں ممکنہ زلزلے سے متعلق زیر گردش پیش گوئیوں کیلئے کوئی سائنسی بنیاد بھی فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں زلزلے کے حوالے سے ہالینڈ کے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ جلد یا بدیر جنوب-وسطی ترکی، اردن، شام اور لبنان میں 7.5 شدت کا زلزلہ متوقع ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت …

Show Buttons
Hide Buttons