تازہ ترین

پاک-افغان سرحد کے دونوں جانب مقیم پاکستانیوں کیلئے اجازت نامے کا اجراء

یہ پیشکش پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل افراد کیلئے ہوگی

پاک فوج اور شمالی وزیرستان کے ضلعی انتظامیہ نے پاک-افغان سرحد کی دونوں جانب رہنے والے پاکستانیوں کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش افغانستان میں خوست، پکتیا اور پکتیکا میں رہائش پذیر پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل افراد کیلئے ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی منقسم اقوام کابل خیل، مداخیل، سیدگی اور گربز کے ضرورت مند افراد کو خصوصی اجازت نامے جاری کئے جائیں گے، جس کے تحت انہیں غلام خان سرحد پر باآسانی آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جائے گی۔

مقامی حکام کے مطابق خصوصی کارڈز کیلئے فارمز جاری کئے جاچکے ہیں، جنہیں پُر کرکے متعلقہ تحصیلدار کے پاس جمع کروایا جاسکتا ہے۔ مکمل تصدیق کے بعد خصوصی گیٹ پاس جاری کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت اور بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات رکھیں گے بھارت اور …

Show Buttons
Hide Buttons