ویکسی نیشن کی مہم کے دوران 91 ہزار بچے پولیو کے قطروں سے محروم

اکہتر ہزار سے زائد بچے مہم کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے

محکمہ صحت کے مطابق پولیو کی ویکسی نیشن مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 5 سال سے کم عمر 91 ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں 16 جنوری سے شروع ہونے والی 7 روزہ مہم کے دوران 36 اضلاع میں 71 ہزار 530 سے زائد بچے قطرے پلانے کے وقت گھروں پر موجود نہیں تھے، جبکہ 20 ہزار 305 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے تک  جاری رہنے والی اس مہم کیلئے 74 لاکھ 59 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس میں سے 74 لاکھ 55 ہزار بچوں کو انسداد پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکار کے زیادہ تر واقعات پشاور میں پیش آئے جہاں 7 ہزار 352 والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

روس اور چین کے تعلقات مستقبل کے لئے شراکت داری، روسی صدر

چینی صدر شی چن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے کے موقع پر روسی صدر …

Show Buttons
Hide Buttons