People wait for their turn to get petrol at a petrol station, after Pakistan Petroleum Dealers Association (PPDA) announced a countrywide strike, in Karachi, Pakistan November 24, 2021. REUTERS/Akhtar Soomro

پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا، مصدق ملک

اپریل تک روس سے تیل کی آمد کا آغاز ہوجائے گا

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والے عناصر کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ ملک میں 20دن کیلئے پیٹرول اور 29 روز کیلئے ڈیزل کے ذخائر موجود ہیں، تاہم چند عناصر پیٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، جن کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملات مارچ کے آخر تک طے کرلئے جائیں گے اور امید ہے کہ اپریل تک روس سے تیل کی آمد کا آغاز ہوجائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خزانہ کا معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ

وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے اقتصادی چیلنجز پر قابوپانے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے …

Show Buttons
Hide Buttons