تازہ ترین

افغان حکومت کا ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان

کہ پاکستان سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرز افغانستان اسمگل کئے جارہے ہیں

افغانستان کی عبوری حکومت نے افغانستان میں امریکی ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت زرمبادلہ کو بغیر اجازت ملک میں لانے پر پابندی ہوگی۔  کرنسی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ زمینی راستوں سے زیادہ سے زیادہ 500 ڈالر افغانستان لانے کی اجازت ہوگی، جبکہ 10 لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کی سزا ایک سال قید اور ایک لاکھ ڈالر جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرز افغانستان اسمگل کئے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کو امداد کی مد میں ہفتہ وار 40 کروڑ ڈالر فراہم کئے جاتے ہیں، جس کے باعث اسمگلرز کی جانب سے افغانی کرنسی خریدنے کا رجحان بھی جاری ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ان وجوہات کی بناء پر افغانی کرنسی کی قدر میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا اور افغان کرنسی دنیا کی مضبوط کرنسی بن گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

تھر کول بلاک ون میں ٹرانسمیشن لائنز جلد نصب کر دی جائیں گی، وزیر اعظم

ضلع تھرپارکر میں 330 میگا واٹ  کے تھل نووا منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم محمد  …

Show Buttons
Hide Buttons