حفاظتی حصار تشکیل دیکر سخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے حفاظتی انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ملک کے 3 بڑے شہروں میں منعقد کئے جانے والے اس میگا ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو ریاست کے مہمان کا درجہ دے دیا گیا ہے، جبکہ غیر ملکی کمنٹیٹرز، عمائدین اور پروڈیکشن اسٹاف کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے۔پنجاب کے محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں آئی جی، ایڈیشل آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہور سمیت راولپنڈی اور ملتان کے ریجنل اور سٹی پولیس افسران کو بھی مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے حفاظتی حصار تشکیل دیکر سخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔