ملک کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری متوقع

ملک کے دیگر حصوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 1۰، جبکہ کالام میں منفی 9 اور سکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ بیس تا بائیس …

Show Buttons
Hide Buttons