تازہ ترین

امریکہ زلزلہ زدہ ملک شام پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چینی وزارت خارجہ

امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ختم کردے، کیونکہ زلزلہ زدہ ملک میں اس وقت سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے شام میں متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے شام کے بحران میں ملوث رہا ہے، جبکہ شام پر امریکی فوجی مداخلت اور سخت اقتصادی پابندیوں کے باعث بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس نے شامی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر دیا ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی اور تعمیر نو کو مسدود کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ  امریکی فوجی آج بھی شام کے اہم آئل فیلڈز پر قابض ہیں، ملک کی 80 فیصد سے زیادہ تیل کی پیداوار سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور شام میں اناج کے ذخائر کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں ملک شدید انسانی بحران کا شکار ہوچکا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ تباہ کن زلزلوں کے تناظر میں اپنا جغرافیائی سیاسی جنون ترک کرتے ہوئے شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر ختم کرے اور انسانی امداد کیلئے راہداری فراہم کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

کچھ باقی پوائنٹس پورےہو نے کے بعداسٹاف لیول معاہدہ ہوگا،آئی ایم ایف

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز کی جانب سے جاری بیان میں کہا …

Show Buttons
Hide Buttons