تازہ ترین

چین تعلقات کی بحالی کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چینی وزارت خارجہ

چین اور آسٹریلیا ایشیاء-بحرالکاہل کے 2 اہم ممالک ہیں

چین نے باہمی اعتماد کی بحالی اور دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور آسٹریلیا ایشیاء-بحرالکاہل کے 2 اہم ممالک ہیں جن کی معیشتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی صحتمند اور مستحکم ترقی نہ صرف دوطرفہ عوام کے بنیادی مفاد میں ہے، بلکہ یہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے بھی سازگار ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین گزشتہ سال انڈونیشیا میں منعقدہ G-20 کے سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے راہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے ساتھ ساتھ چین-آسٹریلیا خارجہ اور اسٹریٹجک مذاکرات کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھی آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی احترام اور دوطرفہ فوائد کے علاوہ اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیادوں کی تلاش کے اصولوں کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تبادلوں کی بحالی، تعاون میں وسعت اور دو طرفہ تعلقات کو بحال کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

کچھ باقی پوائنٹس پورےہو نے کے بعداسٹاف لیول معاہدہ ہوگا،آئی ایم ایف

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز کی جانب سے جاری بیان میں کہا …

Show Buttons
Hide Buttons