چین غذائی امداد کے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کو بھی تیز کرے گا
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین نے شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ 20 لاکھ امریکی ڈالر نقد اور شام کی حکومت کو فوری ضرورت کا امدادی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین غذائی امداد کے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کو بھی تیز کرے گا۔
ماؤ نِنگ نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ بحران میں امریکہ کو اپنے جغرافیائی سیاسی جنون کو پس پشت رکھتے ہوئے شام پر عائد یکطرفہ پابندیاں فوری طور پر اٹھانی چاہئیں، تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کےلئے دروازے کھولے جا سکیں۔