موسم بہار کے تہوارکی تعطیلات کے دوران، چین کی اندرونی سیاحت کی مارکیٹ نےتین سالوں میں سب سے زیادہ متاثر کن اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں۔
چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نےحال ہی میں موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کےدوران سفر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات میں 308 ملین اندرونی سفر کیے گئے، جو 2019کے اسی عرصے کے 88.6 فیصد تک پہنچ گئے اور 375.843بلین یوآن کی اندرونی سیاحت کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔