تازہ ترین

اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 اگلے ماہ چین کی صدارت میں منعقد ہو گی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 22 سے 24 مارچ تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 کا انعقاد کرے گی، جو تقریباً 50 سالوں میں اقوام متحدہ کی سطح پر پانی سے متعلق اعلیٰ ترین سطح کی سب سے بااثر کانفرنس ہوگی۔

چین میں اقوام متحدہ کے دفتر، نیدرلینڈز کے سفارت خانے اور تاجکستان کے سفارت خانے نے 8 تاریخ کو بیجنگ میں مشترکہ طور پر متعلقہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے ایک پریس بریفنگ کا انعقاد کیا۔ نیدرلینڈز اور تاجکستان کی حکومتوں کے تعاون سے اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے علاوہ چھ کل رکنی سیشنز اور پانچ انٹرایکٹو ڈائیلاگ پر مشتمل ہوگی۔

چین یورپی یونین کے ساتھ “پانی اور پائیدار ترقی” پر انٹرایکٹو مکالمے کی مشترکہ میزبانی کرے گا۔ منتظمین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شریک میزبانوں کی طرف سے شروع کیا گیا واٹر ایکشن ایجنڈا کانفرنس کا ایک اہم نتیجہ ہوگا، جس کا مقصد پانی کے عالمی چیلنج سےنمٹنے کے لئے ضروری سیاسی عزم اور عملی اقدامات کے نفاذ کے لئے تمام شعبوں، فریقوں اور ممالک کو متحرک کرنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ثقافتی تبادلے چینی اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کر رہے ہیں

دریا کے تحفظ کے دیوتا پتھر سے بنائے گئے بدھ کے مجسمے، سونے کے ورقوں …