گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع:ترجمان جی ڈی اے

گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع:ترجمان جی ڈی اے

گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سے چار انچ برف پڑ چکی ہے، ترجمان گلیات ڈویلوپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز سے گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد اب تک چار انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر جی ڈی اے کا عملہ اور سٹاف گلیات میں موجود ہے، ڈسڑکٹ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ گلیات میں برف باری کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شی جن پھنگ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے وسیع پیمانے پر بات چیت

چین اور روس کے تعلقات کا مضبوط، صحت مند اور مستحکم رجحان برقرار رکھا گیا …