تازہ ترین
آئی اے ای اے کے سربراہ 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے

آئی اے ای اے کے سربراہ 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی 15 سے 16 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ سیکرٹری خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے مختلف اداروں کے دورے کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور آئی اے ای اے کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی اپنے کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وسیم اکرم

بھارت میں مضبوط بالنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم ہی کامیاب ہوگی، سابق کپتان قومی کرکٹ …