سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے شام اور ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے سرکاری طور پر اپنا امدادی پروگرام شروع کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے امدادی کارروائیوں کے نگران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیمیں زمینی امداد فراہم کریں گی اور امدادی مرکز متاثرین کو طبی اور غذائی امداد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ سلطنت اپنے SAHEM پروگرام کے ذریعے عطیات وصول کرے گی جس میں زلزلہ متاثرین کے لئے پہلے ہی چونتیس لاکھ ڈالر وصول کئے جاچکے ہیں۔