امریکہ نے کہا ہے کہ وہ سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔
یہ بات امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیٹو کے سربراہ سٹولٹن برگ نے رکن ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ ایک زیادہ خطرناک اور مسابقانہ دنیا کے چیلنجوں کے پیش نظر اپنے فوجی اخراجات بڑھائیں۔