چین: چینی و امریکی وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت کے حوالے سے امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے:چینی وزارت دفاع

چین: چینی و امریکی وزرائے دفاع کے درمیان بات چیت کے حوالے سے امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے:چینی وزارت دفاع

نو فروری کو، چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تان کھہ فے نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان چین کے ان مینڈائیر شپ واقعے کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو کی تجویز پیش کی تھی جسے چین نے قبول نہیں کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے چین کے ان مینڈ ائیر شپ کو فوجی طاقت کے ذریعے گرایا جو بین الاقوامی طرز عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ اور سنگین غلطی کے باعث، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بات چیت اور تبادلوں کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے، لہذا چین، امریکی تجویز کو قبول نہیں کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے کی نوعیت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ چین ایسی نوعیت کے حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

کراچی: فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن …