تازہ ترین

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے اور خوشحالی کے لئے ملک میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔

ارکانِ پارلیمنٹ کے لئے منعقد کی گئی روڈ سیفٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ ملک میں ٹرانسپورٹ کا محفوظ اور جدید نظام فراہم کرنے کے لئے رواں مالی سال میں ایک سو اٹھارہ ارب چالیس کروڑ روپے مالیت کے پندرہ منصوبے شامل  کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں ٹریفک کی محفوظ روانی کو یقینی بنانے کے لئے شاہراہوں پر سفر کے حفاظتی قوانین کے مؤثر عملدرآمد پر بھی کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیر ِخزانہ نے سفر کو محفوظ بنانے میں بہتری لانے کے لئے ضروری اقدامات تلاش کرنے میں ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ جامع ٹریفک قوانین بنانے کے لئے موثر قانون سازی پر توجہ دیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ بعد ازاں صحافیوں سے مختصر گفتگو   کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عوام کو جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

گیس پائپ لائن کے دھماکے کی تحقیقات اقوام متحدہ کی قیادت میں کی جائیں، چینی وزارت خارجہ

روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کی حمایت کرتے ہیں، وانگ ون …

Show Buttons
Hide Buttons