تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پختہ عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔ پولیو کیسز کے خاتمے کے ایک سال بعد دو ہزار بائیس میں نئے کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ستمبر دو ہزار بائیس سے پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے پولیو کے خاتمے اور قوت مدافعت، غذائی تعاون اور خصوصاً ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے لئے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کے موجودہ تمام شعبوں میں مفید شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ فریقین نے مشترکہ اہداف کے لئے ملکر کام کرنے پربھی اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …

Show Buttons
Hide Buttons