اسلامی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے صدر کی حیثیت سے پاکستان آج نیویارک میں ایک روزہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جس کا موضوع ہے ”اسلام میں خواتین کامقام، اسلامی دنیا کی خواتین کے حقوق اورتشخص کی پہچان”۔
کانفرنس خواتین کی حیثیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کمیشن کے 67ویں اجلاس کے موقع پر یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کا انعقاد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ان کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے جن کا مقصد اسلام میں خواتین کی حیثیت کے معاملے پر تصور اور حقیقت کے درمیان خلا کو پر کرناہے۔
کانفرنس کا مقصد مسلمان خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے صنفی تفریق، نقصان دہ سماجی اقدار اور ثقافتی رکاوٹوں سے نمٹنا ہے۔