آسٹریلوی شہری نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پُل اَپس مارنے کاگنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن اٹالیانو نے سڈنی میں آسٹریلوی فلاحی ادارے کیلئے رقم جمع کرنے کیلئے یہ ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا تا کہ اس سے اکٹھا ہونے والی رقم عطیہ کرسکیں۔انہوں نے 24 گھنٹے میں 8 ہزار8 پُل اَپس مارے، یہ کارنامہ انہوں نے ساڑے تین گھنٹے میں سرانجام دیا۔جیکسن کے مطابق انہوں نے ریکارڈ توڑنے کے لیے 8 مہینوں تک خوب محنت کی تھی۔اس سے قبل 24 گھنٹے میں سب سےزیادہ پُل اَپس کا ریکارڈ 7 ہزار717 تھا۔رپورٹس کے مطابق اس ریکارڈ کے ذریعے آسٹریلوی شہری نے چیریٹی کے لیے تقریباً 6 ہزار ڈالر جمع کیے ۔
یہ خبر پڑھیئے
شام کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ شامی وزارت خارجہ
شام کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ترکی …