آج راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہو گا

پاکستان سپر لیگ کا 25واں میچ آج راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ شب ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔کرکٹ کے اعدادو شمار کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے آخری اوور میں 18 رنز کاہدف حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ فہیم اشرف کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کی بڑی ائیرلائن نے 50 ائیربس طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ …

Show Buttons
Hide Buttons