تازہ ترین

چارسدہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

چارسدہ کے علاقے شب قدر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،دستی بم اور مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں، جو کہ دہشتگردی کی کارروائی میں استعمال ہونے تھے۔ 2 دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ہولناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چند روز قبل سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں 9 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …

Show Buttons
Hide Buttons