برطانوی وزیراعظم کا غیرقانونی طور پر برطانیہ آنے والے افراد کو فوری واپس بھیجے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کا کہنا ہے کہ ملک میں غیرقانونی طور پر آنے والے افراد کو حراست میں لے کر فوری واپس بھیجا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی طور پر آنے والوں پر برطانیہ میں داخلے کی ہمیشہ کے لیے پابندی لگادی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مائیگریشن بل غیرقانونی تارکین کی فوری بے دخلی یقینی بنائے گا جبکہ نئے قوانین سے انسانی اسمگلروں کے طریقہ کار کو توڑ دیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ آنے والے تاخیری حربے استعمال نہیں کرپائیں گے گزشتہ سال 45 ہزار سے زائد افراد نے کشتیوں میں غیرقانونی طور پر انگلش چینل عبور کیا تھا۔علاوہ ازیں برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں سے نمٹنے کیلئے بل پیش کردیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر کا ملک کی ترقی کیلئے فکری وسائل کو فروغ دینے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ٹھوس بنیادوں پر ترقی اور خوشحالی کیلئے …