تازہ ترین

سری لنکا اب بھی شدید معاشی اتار چڑھاؤ کا شکار

سری لنکا میں مہنگائی کی شرح میں دن بہ دن اضافے کے پیش نظر وہاں کے عوام مایوسی اور عدم اطمینان کی بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔عوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ نہیں ہوگا، فروری سے لے کر اب تک بجلی کی قیمت 66 فیصد بڑھائی جاچکی ہے۔
سری لنکا میں سابق صدر گوٹبایا راجاپکشے کے خلاف عوامی انقلاب کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ اور گزشتہ جولائی میں رانیل وکرما سنگھے نے نئے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا لیکن ان تمام سیاسی تبدیلیوں کے باوجود ملک کے معاشی حالات میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے، سری لنکا اب بھی شدید معاشی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔گزشتہ ہفتے ٹیکس اور بجلی فیس میں کیے گئے اضافہ کے خلاف مختلف محکموں کے ہزاروں ملازمین نے اسپتالوں، بینکوں اور بندرگاہوں میں احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا حالانکہ وکرما سنگھے حکومت نے بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق ٹیکس اور فیس میں اضافہ کیا ہے، آئی ایم ایف سری لنکا کے لیے2.9 بلین ڈالر کا قرض منظور کر چکا ہے لیکن اس کی ادائیگی کرنے سے پہلے سری لنکا کو کئی اہم اقدام اٹھانے کی شرط لگائی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …

Show Buttons
Hide Buttons