کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے 14ویں قومی عوامی کانگریس میں شریک پیپلز لیبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسٹریٹجک نظام کی صلاحیت اور قابلیت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے مجموعی صورتحال کو مربوط کرنا، اہم نکات کو اجاگر کرنا، اور اہم پیشرفتوں کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی سے جدت طرازی کو وسعت دیں، جدت کاری کو مستحکم کریں، اور اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی کی خودانحصاری کو تیز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہو ئے شعبوں کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو ترقی دینی چاہیئے اور قومی ترقی اور بین الاقوامی مسابقت کے نئے فوائد سے استفادہ کرنا چاہیئے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نیشنل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں خدمات کی ترقی سے فوج کو مضبوط بنانے کو تقویت دینا، نظام کی ترتیب کو بہتر بنانا، ترقیاتی ماڈل کو جدت دینا، بڑے انفراسٹرکچر کی مجموعی تعمیر کو مضبوط بنانا اور ایک بڑے ملک کی تعمیر کو تیز کرنا ضروری ہے۔