الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کروائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہو گی۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کروائی جا سکیں گی اور الیکشن ٹریبونلز اپیلوں کو 3 اپریل تک نمٹائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 6 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔ شیڈول کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 14 مارچ تک جمع کروائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے صدر مملکت کو 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں بارش، سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے

بلوچستان کے ضلع آواران اور ژوب میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث …