قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔
امیرِ قطر شیخ تمیم نے وزیر اعظم شیخ محمد کی نئی کابینہ کا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق وزیراعظم شیخ محمد وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے جبکہ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ نائب وزیر اعظم کے علاوہ وزیر برائے دفاع امور بھی ہوں گے۔
امیرِ قطر نے مرکزی بینک کے گورنر شیخ بندر بن محمد بن سعود الثانی کو قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی نے گزشتہ روز امیرِ قطر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔