پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیٹرز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز ہو گیا ہے۔ لیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی کپتانی محمد نواز کر رہے ہیں۔