بابر اعظم 115 اور صائم ایوب 74 کے سکور پر نمایاں رہے
پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کے آغاز میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹس کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ بابر اعظم 115 اور صائم ایوب 74 کے سکور پر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 7 میچز میں سے 4 میں فتح اور 3 میں شکست کھانے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے، اس نے 2 میچ جیتے جبکہ 6 میں اسے شکست کا سامنا رہا۔ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہیں۔