متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دینا ضروری ہے، صدر مملکت

ملک میں صرف 2 لاکھ نرسیں صحت کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بیماریوں کے بوجھ اور خطرات کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ایوانِ صدر میں آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا شعبہ 22 کروڑ سے زائد آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کا متحمل نہیں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف 2 لاکھ نرسیں کام کر رہی ہیں جو بڑھتی ہوئی آبادی کی صحت کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی نظام کو طلباء کی تجزیاتی صلاحیتیں بہتر بنانے پر توجہ دے کر بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنی مہارتوں کو بہتر بنانا چاہیئے کیونکہ آئی ٹی زندگی کے ہر پیشے میں وسیع استعمال ہو گی۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کا افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنےکا فیصلہ کیاہے مسافروں اورسامان کی کسٹمز …