عائشہ صدیقہ جیسی لڑکیاں ملک کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہیں،وزیراعظم

عائشہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیاکو ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سرگرم کارکن عائشہ صدیقہ جیسی نوجوان پاکستانی لڑکیاں ملک کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عائشہ صدیقہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیاکو ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی جدوجہد کے ذریعے معاشرے میں متحرک اور فعال کردار اداکرنے والی خواتین امید کی کرن اور روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ واضح رہے کہ معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 24 سالہ عائشہ صدیقہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں “سالِ رواں کی خاتون ” قرار دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …