نجکاری سے پاکستان کے پیچیدہ مسائل حل ہو سکتے ہیں، سابق صدر ایف پی سی سی آئی
ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ سندھ کے سیکریٹری جنرل حنیف گوہر نے پی آئی اے، پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان ریلویز کو ملکی خزانے پر بوجھ قرار دیدیا۔
پاکستان کی معیشت میں بہتری کیلئے حکومت اور مقتدر حلقوں کو ارسال کی گئی تجاویز میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان ریلویز کی نجکاری سے پاکستان کے پیچیدہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان ریلویز کی جائیداد کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے حنیف گوہر نے کہا کہ بھارت میں ریلوے کی نجکاری کے بعد اس شعبے میں بہت سی مراعات کے ساتھ نمایاں بہتری آئی ہے۔