پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم ادارے فعال ہیں، سینیٹر اعظم تارڑ
وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے جس پر 35 ارب روپے کے اخراجات ہوں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے چند حصوں میں پرانی اور بعض میں نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کا انعقاد مناسب نہیں ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم ادارے فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو معاشرے عورت کو عزت اور اس کا مقام نہیں دیتے وہ ترقی نہیں کرسکتے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 20 سال کے دوران خواتین کیلئے قوانین اورادارے بنائے گئے ہیں۔