چین دونوں ممالک کے خدشات کو مذکرات کے ذریعے دور کرنے کیلئے پرعزم رہے گا، چینی وزارت تجارت
چینی وزارت تجارت نے کہاہے کہ چین کی حکومت رواں سال ملک کا دورہ کرنے کی خواہشمند امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کو خوش آمدید کہے گا، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے محکموں کیلئے بات چیت اور روابط برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر اس حوالے سے رپورٹس کا جائزہ لیا ہے، تاہم امریکہ کی جانب سے جینا ریمنڈو کے دورہ چین سے متعلق کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے خدشات کو مذکرات کے ذریعے دور کرنے کیلئے پرعزم رہے گا اور تعمیری اور عملی تعاون کو فروغ دے گا۔