پاکستان سپر لیگ 8 کے موقع پر کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن کی ٹیم نے ایمازونز کو 8 وکٹس سے شکست دے دی۔
نمائشی میچ میں ایمازونز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایمازونز نے عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹس کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ 133 رنزکا ہدف سپرویمن نے 16ویں اوور میں 2 وکٹس کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
سپر ویمن کی جانب سے لورا ولوارڈ نے 53 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ نداڈار 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں اور انہیں شاندار بیٹنگ و بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز کھیلے جائیں گے اور دوسرا میچ 10 جبکہ تیسرا میچ 11 مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔