تازہ ترین

چین وانواتو کی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں میں مسلسل مدد کرے گا، چینی وزارت خارجہ

مسلسل سمندری طوفانوں سے وانواتو کے عوام کو شدید نقصان پہنچا، ماؤنِنگ

چین نے کہا ہے کہ جنوبی بحر الکاہل میں واقع ملک Vanuatu میں زلزلے اور طوفان کے بعد امداد اور تعمیر نو کی کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤنِنگ  نے کہا ہے کہ مسلسل سمندری طوفانوں سے Vanuatu کے عوام کو شدید نقصان پہنچا، جس کی تلافی کیلئے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ چھِن کانگ نے Vanuatu کے لوگوں کیلئے ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور Vanuatu اچھے دوست، بھائی اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …

Show Buttons
Hide Buttons