پاکستان اور انڈونیشیا نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاقِ رائے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحق ڈار اور انکے انڈونیشین ہم منصب Sri Mulyani کے درمیان آن لائن ملاقات میں طے پایا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور مالی شعبوں میں تعاون کیلئے نئی راہیں تلاش کر نے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب Mdffpl عارف الرحمان کی قیادت میں ایک وفد نے بھی اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملک کی زرعی اور معاشی ترقی میں کمپنی کے کردار اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے تجاویز کو سراہا۔