سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے خواتین کو درپیش تمام سماجی مسائل کی روک تھام اور انہیں قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عمل میں سہولتیں فراہم کر نے پر زوردیا ہے۔
انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرکے ان کے تمام مسائل بتدریج حل کرلیئے جائیں تو لوگ ان کے ساتھ کام کرنے کے عادی ہوجائیں گے۔شاہیرہ شاہد نے کہا کہ اس سے خواتین مزید فعال کردار بھی ادا کرسکیں گی۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً اکیاون فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اورملک کی ترقی میں حصہ لینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہییے۔