صیہونی کارروائی کے بعد فلسطینی آبادی میں پرتشدد واقعات پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

دونوں فریقین مقبوضہ مغربی کنارے میں قیام امن کیلئے تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں پر قابض صیہونی انتظامیہ کے حملے میں 6 افراد کی شہادت اور کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں فریقین سے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قیام امن کیلئے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادرے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی ٹور وینس لینڈ نے کہا ہے کہ حالیہ تشدد کا جلد سے جلد خاتمہ ضروری ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رُدینہ نے کہا ہے کہ جینن میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر راکٹ سے کیا گیا حملہ ایک مکمل جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے شہر جینن میں حالیہ صیہونی حملوں کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔  یہ کارروائی قابض انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں کی گئی بدترین کارروائیوں میں سے ایک ہے، جہاں صیہونی انتظامیہ 1967ء سے قابض ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بموں سے حملہ

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے …