تازہ ترین

پاکستان میں روزانہ ایک ہزار سے زائد نوجوان سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلاء

تمباکو نوشی کے باعث یومیہ 5 ہزار افراد اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں یومیہ اوسطاً ایک ہزار 200 لڑکے اور لڑکیاں تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلاء ہورہے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ  تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ یومیہ 5 ہزار افراد اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کا نتیجہ منہ ، گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے علاوہ امراض قلب کی صورت میں بھی سامنے آسکتا ہے، جبکہ سگریٹ، شیشہ ، سگار ،بیڑی اور حقہ پینے کے باعث  دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …

Show Buttons
Hide Buttons