کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں 7 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی نے ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنادیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
دیگر 3 فرنچائزز ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نگاہیں 2 پوزیشنز پر ہیں۔ پی ایس ایل کے 24 میچز مکمل ہونے کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 12-12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے 8-8 پوائنٹس۔ کراچی کنگز کا ایک میچ باقی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اور ملتان سلطانز کو مزید 2 اور پشاور زلمی کی ٹیم مزید 3 میچز کھیلے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کوالیفائی کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں کے خلاف میچز میں فتح حاصل کرے۔