تازہ ترین

قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز واپڈا نے جیت لئے

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

واپڈا نے لاہور میں منعقدہ قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین دونوں کے ٹائٹلز اپنے نام کرلئے۔  قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان واپڈا سے مردوں کی ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 0-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ خواتین کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم نے پنجاب کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دی۔

مردوں کے فائنل میچ میں واپڈا کے لاروش خان نے ایچ ای سی کے رانا امریز کو 2-0 سے شکست دی، جبکہ ڈبل میچ میں واپڈا کے عظیم سرور اور زونین نے ایچ ای سی کے روحان اور جلیس سے 2-0 کی برتری حاصل کی۔ انفرادی مقابلہ میں واپڈا کے مقیت طاہر نے ایچ ای سی کے آشان کو 2-1 سے ہرایا۔

انفرادی ٹائٹل کیلئے میچ 12مارچ تک جاری رہیں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پولیس شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

میکسیکو میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے مرکز میں آگ بھڑکنے کے …

Show Buttons
Hide Buttons