تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارت سے متعلق مؤقف پر قائم رہنے کا عزم

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بھارت سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ عالمی کپ کیلئے بھارت کا دورہ نہ کرنے کیلئے اس مؤقف پر ڈٹا رہے گا کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا نے ایشیاء کپ کیلئے اپنی ٹیم روانہ نہیں کی تو پاکستان بھی اپنی ٹیم نہیں بھیجے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کا 3 رکنی وفد عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں بورڈ کنٹرول فار کرکٹ انڈیا کے چیئرمین جے شاہ کے ساتھ 20 اور 21 مارچ کو منعقدہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ جے شاہ نے، جو بی سی سی آئی کے سربراہ اور اے سی سی کے صدر بھی ہیں، اپنی حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان نہیں جائے گی، کیونکہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اعظم کا سعودی عرب میں بس حادثے میں عمرہ زائرین کے جاں بحق ہو نے پر اظہارِ افسوس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب میں بس حادثے میں عمرہ زائرین کے جاں …

Show Buttons
Hide Buttons