گزشتہ سال حمنہ امجد نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین پیسیفک چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا
پاکستان سے صف اول کی خاتون گالفر حمنہ امجد امیچور ایشین پیسیفک گالف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سنگاپور پہنچ گئیں۔ یہ ایونٹ 9 مارچ سے 12 مارچ تک آئس لینڈ گالف کنٹری کلب میں منعقد کیا جائے گا۔
حمنہ امجد کے ہمراہ بین الاقوامی چیف گالف ریفری کرنل زاہد اقبال بطور آفیشل موجود ہیں، جن کا کہنا ہے کہ حمنہ نے اس میگا ایونٹ کیلئے ورلڈ گالف رینکنگ کے تحت کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حمنہ امجد نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین پیسیفک چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، جبکہ وہ سعودی اوپن ایل پی جی گالف ٹور بھی کھیل چکی ہیں۔