وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان حتمی مذاکرات 9 مارچ کو منعقد ہوں گے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 9 مارچ کو پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے حکام کی حتمی ملاقات ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور آئی ایم ایف کے حکام مشکل مذاکرات سے گزر چکے ہیں اور 9 مارچ کو منعقد ہو نے والے مذاکرات میں لائحہِ عمل سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔