مصر کے صدر سے امریکی وزیرِ دفاع کی ملاقات

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے مصر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ، مشترکہ عسکری اور سیکیورٹی تعاون میں بہتری کیلئے بات چیت کی۔ امریکی وزیر دفاع اور مصری صدر نے فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی انتظامیہ اور فلسطین کے مابین مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ لائیڈ آسٹن قاہرہ پہنچنے سے قبل اردن اور عراق کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے قاہرہ پہنچتے ہی ٹوئٹ کیا کہ امریکا اور مصر کی دفاعی شراکت داری اس خطے کیلئے ہمارے عزم کا اہم ستون ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ اہم معاملات پر تعاون اور مصر کے ساتھ طویل دو طرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بات چیت کیلئے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کی بڑی ائیرلائن نے 50 ائیربس طیارے گراؤنڈ کردیے

بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن انڈیگو اور گو فرسٹ نے اپنے 50 طیارے گراؤنڈ …

Show Buttons
Hide Buttons